پاکستان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں سزائے موت کے خاتمے کی قرارداد کے خلاف ووٹ دیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق جنرل اسمبلی میں ایک قرار داد پیش کی گئی جس میں سزائے موت پر عمل درآمد روکنے کا مطالبہ کیا گیا تھا اور جس کا مقصد سزائے موت کو ختم کرنا تھا۔ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ پاکستان نے سزائے موت کے حوالے سے اپنی دیرینہ پالیسی کے مطابق اس قرار داد کے خلاف ووٹ دیا۔ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ تکنیکی وجوہات کی بنا پر پاکستان کا ووٹ غلط درج ہوا جس کے بعد اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب نے یہ معاملہ اقوام متحدہ سیکریٹریٹ میں اٹھایا اور ریکارڈ کو درست کیا.
Pakistan, in accordance with its consistent policy, voted against the General Assembly resolution calling for a moratorium on execution, with a view to abolishing the death penalty.(1/2)
— Dr Mohammad Faisal (@ForeignOfficePk) December 18, 2018
The vote was inaccurately recorded due to technical issues. The Permanent Mission of Pakistan has taken up this matter with the UN Secretariat to put the record straight (2/2).
— Dr Mohammad Faisal (@ForeignOfficePk) December 18, 2018