عالمی مارکیٹ میں سونے کی قدر میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں ایک ہی روز میں 1450 روپے کا اضافہ ہو گیا۔
سندھ صرانہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق ایک دن میں سونے کی قیمت میں دو مرتبہ اضافہ ہوا، فی تولہ سونے پر پہلے 850 روپے بڑھے اور پھر سونے کی قیمت میں 600 روپے کا اضافہ ہوا، اس طرح مجموعی طور پر مطابق کاروباری دن میں سونے کی قدر 1450 روپے بڑھی ہے۔