پیجووالی ریلوے کراسنگ پر پھاٹک نہ ہونے اور شدید دھند کی وجہ سے سکول وین ٹرین سے ٹکرا گئی،11طالب علم زخمی،ایک کی حالت نازک ،لاہور منتقل کر دیا گیا ،ریسکیو1122نے زخمی بچوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ریسکیو1122کے مطابق سیالکوٹ سے براستہ نارووال لاہور جانے والی لاثانی ایکسپریس ٹرین جب پیجوووالی اسٹیشن کے قریب سے گزر رہی تھی تو اچانک ایک پک اپ ویگن جس میں تقریبا 25کے قریب سکول کے بچے سوار تھے ٹرین سے ٹکرا گئی جسکے نتیجہ میں وین میں سوار گیارہ بچے جن میں پانچ بچیاں بھی شامل تھیں شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو1122کے مطابق وین میں سوار8سالہ شہباز،11سالہ بلال،16سالہ حسن،13سالہ منور،16سالہ عبید اللہ،14سالہ فہد،18سالہ حفصہ،17سالہ مہک،13لائبہ،11سالہ صحر اور 12سالہ زرین شامل ہیں ۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق 8سالہ شہباز کے سر پر شدید چوٹ آئی جس کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد لاہور جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ باقی ڈی ایچ کیو ہسپتال نارووال زیر علاج ہیں ۔واضع رہے کہ سیالکوٹ سے نارووال لاہور تک کئی ریلوے اسٹیشن ایسے موجود ہیں جہاں پر ریلوے پھاٹک نہ ہونے کی وجہ سے حادثات کی وجہ سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہیں لیکن ریلوے کی نااہلی کی وجہ سے ریلوے کراسنگ پر نہ تو پھاٹک موجود ہیں اور نہ ہی کوئی ملازم تعینات ہے ۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024