چیئرمین نیب اراکین پارلیمنٹ کا بے حد احترام کرتے ہیں ,ان سے ملاقات کیلئے تیار ہیں :ترجمان نیب
قومی احتساب بیورو(نیب)کو قومی اسمبلی قومی اسمبلی کے معزز اپوزیشن اراکین اختر مینگل ، احسن اقبال، شاہد خاقان عباسی، راناثنااللہ،اسد محمود، شاہدہ اختر علی ، نوید قمراور شازیہ مری کی طرف سے لکھا گیا خط موصول ہوگیا ہے.نیب اعلامیہ کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال معزز اراکین پارلیمنٹ کا بے حد احترام کرتے ہیں اور ان سے ملاقات کیلئے تیار ہیں .اعلامیہ کے مطابق چیئرمین نیب کی اپنے دورہ لاہور سے واپسی کے بعد کسی بھی وقت اراکین قومی اسمبلی سے ملاقات متوقع ہے ۔