سعودی عرب دنیا میں اسلحہ درآمد کرنے والا سب سے بڑا ملک بن گیا۔سٹاک ہوم انٹرنیشنل ریشرچ انسٹیٹیوٹ کی جانب سے جاری کردہ نے 2017 ءکےاعداد و شمار کے مطابق سعودی عرب نے 2017ءمیں دنیا بھر میں سب سے زیادہ اسلحہ خریدا ہے جبکہ فرانس بھی اس شعبے میں صف اول کے ممالک میں شامل ہے ۔ سعودی عرب نے 2017ءکے دوران 61.21 ارب یورو عسکری شعبہ پر خرچ کئے۔ اس طرح سعودی عرب کے عسکری اخراجات یوروگوائے کی مجموعی قومی پیداوار کے برابر ، لتھویا کی قومی پیداوار سے دوگنا اور افغانستان کی قومی پیداوار کے حوالے سے 3گنا زیادہ ہیں۔ سعودی عرب نے 2015ءمیں جنگ یمن کے بعد سے فوجی اخراجات میں اضافہ کیا ہے۔ امریکا نے سعودی عرب کو سب سے زیادہ اسلحہ فروخت کیا ہے اور اس کے بعد برطانیہ ، فرانس ، اسپین ، اٹلی ، سوئٹزرلینڈ اور کینیڈا کے نام آتے ہیں۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024