وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ امریکہ بھارت کو چین کے خلاف کھڑا کر رہا ہے، پاکستان دنیا کا سب سے حساس ترین ملک ہے، میری سیاسی بصیرت تھی بھارت غیر جانبداررہے گا۔ منگل کوپمز اسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ صحافی پر تشدد کا مقدمہ نوازشریف کیخلاف درج ہونا چاہیے،کاش نواز شریف نے صحافی کو بھی اپنے بیٹے جیسا سمجھا ہوتا۔وفاقی وزیر نے چیف جسٹس ثاقب نثار سے اپیل کی کہ واقعہ کا نوٹس لیا جائے۔ شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم سے ملاقات کرکے درخواست کروں گا اور صحافی کو انصاف دلا ﺅں گا۔سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیرریلوے نے کہا کہ نواز شریف مریم نواز کیلئے این آر او ڈھونڈ رہے ہیں اور بلاول کیلئے آصف زرداری کو این آر او لینے کی کوئی دلچسپی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ مارچ 2019 سے پہلے سب بدمعاشوں کا جھاڑو پھر جائے گا، قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے اور اب لوگوں کو علم ہو گیا کہ سچا کون ہے اور جھوٹا کون۔وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ امریکہ بھارت کو چین کے خلاف کھڑا کر رہا ہے، میری سیاسی بصیرت تھی بھارت غیر جانبداررہے گا۔ شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان دنیا کا سب سے حساس ترین ملک ہے، پاکستان جغرافیائی لحاظ سے حساس ترین ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024