ڈی جی آئی ایس پی آر نے برٹش ایئر ویز کا پاکستان میں فلائٹ آپریشن بحال کرنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے ملک میں امن و استحکام آ رہا ہے جو پاکستانی قوم ،سیکیورٹی فورسز کی کئی دہائیوں کی جدوجہد کا ثمر ہے
برٹش ایئر ویز کے پاکستان میں فلائٹ آپریشنز بحال کرنے کے اعلان پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے پرامن پاکستان، اور ہمیں آگے ہی جانا ہے کے ہیش ٹیگز کے ساتھ ٹویٹ کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ملک میں امن و استحکام آ رہا ہے جو پاکستانی قوم ،سیکیورٹی فورسز کی کئی دہائیوں کی جدوجہد کا ثمر ہے، پاکستان میں فلائٹ آپریشنز بحال کرنے پر برٹش ایئر ویز کا شکریہ