غلط پارکنگ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی جاری
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشیدنے کہا ہے کہ اسلام آباد میںغلط پارکنگ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے ایف ٹین مرکزمیں کاروائی جاری رہے گی، کاروائی کا مقصد ٹریفک کے بہائو کو یقینی بنانا ہے، ایک گاڑی کی غلط پارکنگ کی وجہ سے سینکڑوں لوگ متاثر ہوتے ہیں اب غلطی کی گنجائش نہیں ہو گی شہریوں کی بڑی تعداد نے اس کارروائی کو خوش آئند قرار دیا ہے کارروائی کی نگرانی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کارروائی کے ساتھ ساتھ آگاہی بھی دی جاری ہے، اس کاروائی میں از خود نگرانی کر رہا ہوں جب کہ نو پارکنگ کے متعلق عوام کو آگاہی بھی فراہم کی جارہی ہے اسلام آباد میں تمام شاپنگ سنٹرز، مالز، اور دیگر تجارتی مراکز میں خصوصی کارروائی کے لیے سپیشل اسکواڈ بنایا گیا ہے جو روزانہ کی بنیاد پر کارروائی جاری رکھے گا۔