حکومت عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھارہی ہے، مسلم شہزادخان
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے)تحریک انصاف کینٹ کے رہنما مسلم شہزادخان نے کہا ہے کہ حکومت عوامی توقعات پر پورا اتررہی ہے لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھارہی ہے،وزیراعظم عمران خان نے قوم سے گزشتہ الیکشن کے دوران جو وعدے کیے تھے وہ ایک ایک کرکے پورے کررہے ہیں مسائل جو بظاہر نظرآرہے ہیں وہ عارضی ہیں جلد ہی عوام حقیقی تبدیلی دیکھیں گے اورملک کو ترقی کی جانب لے جانا تحریک انصاف کی حکومت کااولین مقصد ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے مرکزی آفس کلمہ چوک بکرامنڈی دھمیال روڈ پرتحریک انصاف یوتھ ونگ کے کارکنان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔،مسلم شہزادخان نے کہا کہ پیپلز پارٹی،مسلم لیگ ن کی گزشتہ حکومتوں نے جو کرپشن کی ہے اور ملک میں جو گزشتہ تیس سالوں سے لوٹ مار ہوئی ہے اس سارے گند کو صاف کرنے کرپٹ عناصر کو عوام کے سامنے بے نقاب کرنے اور ملک کی لوٹی ہوئی دولت ان مگرمچھوں سے نکلوا کر قومی خزانے میں جمع کرانے میں کچھ وقت تو لگے قوم اطمینان رکھے عمران خان نے جو کچھ کہا ہے اس پر سوفیصد عمل کرکے دکھائیں گے۔