پھولوںکی نمائش میں حصہ لینے والوں میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب آج اسلام آباد کلب میں ہوگی
راولپنڈی (جنرل رپورٹر)نیشنل ہارٹیکلچرل سوسائٹی آف پاکستان کے زیراہتمام منعقد کی گئی 39 ویں سالانہ پھولوںکی نمائش میں حصہ لینے والوں میں تقسیم انعامات کی تقریب18 دسمبر بروز منگل اسلام آباد کلب میں منعقد ہوگی ۔تین روزہ پھولوں کی نمائش گزشتہ ماہ روز اینڈ جیسمین گارڈن اسلام آباد میں منعقد ہوئی تھی۔ سوسائٹی کی وائس چئیرپرسن عاصمہ بٹ کے مطابق 39ویں کرئسنٹم موسم خزاں کے پھولوں کی نمائش کا مقصد روایت کے ساتھ جڑے ماحول کے قدرتی حسن اور اس کی فطرت کو اجاگر کرنا ہے اور نمائش میں حصہ لینے والوں میں انعامات کی تقسیم بھی کی جاتی ہے جس کا مقصد ان احباب اور اداروں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے ۔