مسلم ٹاون،صادق آباد اور خرم کالونی میں فراہمی گیس کا مسئلہ
مکرمی!خرم کالونی، صادق آباد اور مسلم ٹاون مدینہ سٹریٹ ٹاور گلی راولپنڈی میں سوئی گیس کی سپلائی نہیں آرہی ،جسکی وجہ سے لوگوں کو سخت پریشانی لاحق ہے خصوصاً صبح اور شام کو بالکل گیس فراہم نہیں کی جارہی ایم دی سوئی گیس سے گزارش کہ مدینہ سٹریٹ خرم کالونی اور صادق آباد کی گلیوں میں سوئی گیس سپلائی بحال کی جائے تاکہ پریشانی سے نجات مل سکے۔( حفیظ عباسی،قاری شفیق و دیگر اہل علاقہ مسلم ٹاون راولپنڈی)