پولیس لائن ہیڈ کوارٹر ز راولپنڈی میں جنرل پریڈ کا ا ہتمام
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)پولیس لائن ہیڈ کوارٹر ز راولپنڈی میں جنرل پریڈ کا ا ہتمام کیاگیا جنرل پریڈ میں ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی عبدالقادر قمر نے پولیس کے چاق و چوبند دستے سے سلامی لی سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی عباس احسن کے احکامات پر راولپنڈی پولیس لائن ہیڈ کوارٹر زمیں ہفتہ وارجنرل پریڈ کا انعقاد کیاگیاجس میں راولپنڈی ضلع کے تمام تھانہ جات ، چوکیات اور گاردات سے افسران و ملازمین نے شرکت کی ایس ایس پی آپریشنز نے پریڈ میں شامل افسران و ملازمین کا ٹرن آئوٹ بھی چیک کیا جنرل پریڈ کے انعقاد کا مقصد پولیس کے جوانوں میں ڈسپلن کے معیار میں بہتری لانا ہے ۔