ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے آئی سی ایم اے پی آئی کیپ اور اے سی سی اے کے سرٹیفکیٹس کو ایم کام کے مساوی قرار دے دیا
اسلام آباد(نا مہ نگار)ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے آئی سی ایم اے پی، آئی کیپ اور اے سی سی اے کے سرٹیفکیٹس کو ایم کام کے مساوی قرار دے دیاہے،انسٹی ٹیوٹ آف کوسٹ اینڈ مینجمنٹ اکائونٹس آ ف پاکستان (آئی سی ایم اے پی)، انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکائونٹنٹس آف پاکستان (آئی کیپ)اور اے سی سی اے ممبرشپ کے سرٹیفیکیٹس رکھنے والے طلباء کو اب اعلٰی تعلیمی کمیشن (ایچ ای سی)کے اکویویلنس سرٹیفیکیٹ کے لئے اپلائی نہیں کرنا پڑے گا۔