نمل میں عربی ادب پر بین الاقومی کانفرنس
اسلام آباد(نا مہ نگار)نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوئجز (نمل ) میںشعبہ عربی کے زیر اہتمام" عصر حاضر کاعربی ادب:تحقیق و نقاد کے نئے انداز"پر بین الاقومی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان میں تعینات مصر کے سفیر احمد فضل یعقوب تھے۔ جبکہ ڈائریکٹر جنرل نمل بریگیڈئیر محمد ابراہیم مقامی اوربین الاقوامی سکالرز (مصر،اردن،متحدہ عرب امارات اور برونائی دارالسلام) ،ڈین،ڈائریکٹرز، صدور شعبہ جات، اساتذہ اور طلبا کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مصری سفیر نے کہا کہ عربی قرآن کی زبان ہے اور مسلم امہ میں ہر دلعزیز ہے، پاکستان میں یہ زبان بہت مقبول ہیاور ہر سطح پر پڑھائی جا رہی ہے، اسلام محض مذہب ہی نہیں بلکہ مکمل ضابطہ اخلاق ہے، عربی مسلم امہ کے اتحاد میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے، نمل عربی زبان کی ترقی و ترویج میں اہم کردار ادا کر رہا ہے،مصر پاکستان کے ساتھ تعلیم کے شعبہ میں تعاون جاری رکھے گا ۔