مرکزی جمعیت اہل حدیث کی 8 روزہ ’’ تاجدار ختم نبوت کانفرنس‘‘ 22 دسمبر سے شروع ہوگی
کراچی (نیوز رپورٹر ) مرکزی جمعیت اہل حدیث سندھ کے سیکریٹری اطلاعات حافظ شاہان احمد کے مطابق مرکزی جمعیت اہل حدیث کراچی اور اہل حدیث یوتھ فورس کراچی کے زیر اہتمام دو روزہ ’’ تاجدار ختم نبوت کانفرنس ‘‘ 22 اور 23 دسمبر کو بالترتیب ملیر15 اور نیو کراچی 4 نمبر پر ہوگی جس سے مولانا یوسف پسروری ، رانا شفیق خان پسروری ، مولانا عبد الباسط شیخو پوری و دیگر خطاب کریں گے۔