جام کمال کی حکومت ’’جام‘‘ ہو گئی، بلوچستان میں سازش سے حالات خراب کئے جا رہے ہیں: حافظ حسین
کوئٹہ (بیورو رپورٹ) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی ترجمان حافظ حسین احمد نے کہاہے کہ بلوچستان میں جام کمال کی حکومت ہر حوالے سے ’’جام ‘‘ہوچکی ہے سازش کے تحت بلوچستان کے حالات کو خراب کیاجارہاہے نہ کوئی ڈاکٹر محفو ظ ہے نہ ہی کوئی صحافی صوبے میں جنگل کا قانون نافذ ہو چکا ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اغبرگ کچلاغ کے دورے کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ حافظ حسین احمد نے مولانا محمد امین اللہ کی اہلیہ مولانا عزیزاللہ کی بھابھی کے انتقال پر تعزیت کے کچلاغ کلی سمالی میں ممتاز علمی وروحانی شخصیت مولانا گل حبیب کے انتقال پر ان کے صاحبزادے مولانا فضل مولا سے تعزیت کی۔ مولانا محمد طاہر توحیدی، حافظ زبیر احمد ،حافظ سعید احمد، ظفر حسین بلوچ اوردیگربھی موجود تھے۔