ممبئی: ہسپتال میں آگ لگنے سے 2 ماہ کے بچے سمیت 6 افراد ہلاک
ممبئی(صباح نیوز)ممبئی کے ایک اسپتال میں آگ لگنے سے دو ماہ کے بچے سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 140سے زائد کو بچالیا گیا۔حکام کے مطابق ممبئی کے علاقے اندھیری ایسٹ میں واقع سرکاری اسپتال کے چوتھے فلور پر سہ پہر چار بجکر20منٹ پر اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ جو دیکھتے ہی دیکھتے بے قابو ہوگئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے سے پوری بلڈنگ میں دھواں بھر گیا، جس میں 2 ماہ کے بچے سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے تاہم ریسکیو اہلکاروں نے 147 افراد کو بچالیا۔فائرحکام کا کہنا ہے کہ 10فائرٹینڈر،چھ واٹر ٹینکرز اور 16 ایمبولینسوں نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا۔