مری میں پھر سیاحوں سے جھگڑے
مکرمی! مری میں سیاحت کا سیزن شروع ہوتے ہی ایک بار پھر سیاحوں کے ساتھ بدتمیزی کے واقعات شروع ہو گئے ہیں۔ بدتمیز ہوٹل ایجنٹس اورمالکان کی طرف سے ایسے واقعات عام ہو رہے ہیں۔ گزشتہ روز جس طرح ایک خاتون کے ساتھ بدتمیزی کی گئی ان کے ساتھ مارپیٹ کی گئی وہ ناقابل برداشت ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے بروقت ایکشن لیتے ہوئے انچارج پولیس چوکی اور محرر کو کارروائی نہ کرنے پر معطل کر دیا ہے۔ امید ہے باقی ملزمان کو بھی گرفتار کر کے کڑی سزا دی جائے گی۔ سیاحتی مقامات پر ایسے غنڈہ عناصر کی وجہ سے شریف فیملیاں اب جانے سے کتراتی ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مبارکباد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے بروقت ایکشن لیا ہے وہ سیاحوں کے تحفظ کے لئے مزید اقدامات کر کے سیاحوں دل جیت لیں گے۔(تہمیر بٹ رستم پارک لاہور)