بھارت دہشتگردی کے ذریعے پاکستان میں فرقہ واریت کی آگ پھیلانا چاہتا ہے: ذکر اللہ مجاہد
لاہور (خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کوئٹہ میں چرچ پر دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے پرشدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد ی کی کاروائیوں سے بھارت سمیت ملک دشمن طاقتیں ملک میں فرقہ واریت کی آگ پھیلانا چاہتی ہیں ۔ان خیالا ت کا اظہار گذشتہ روز انہوںنے اپنے بیان میں کیا۔ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ پوری قوم مسیحی بردراری کے ساتھ غم میں برابر کی شریک ہے اور چرچ پر دہشتگردی میں ہلاکتوں نے پوری قوم کے دلوں کو سوگوار کر دیا ہے ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں ملک دشمن عناصر کا محاسبہ کیا جائے ۔