چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے 26ایڈیشنل سیشن، 21سول ججز کا تبادلہ کردیا

Dec 18, 2016

لاہور (وقائع نگار خصوصی) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے 26 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور21 سول ججز/ جوڈیشل مجسٹریٹ کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کردئیے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حسنین قادر کوڈیرہ غازیخان سے شیخوپورہ، منظر علی گل کو ٹیکسیلاسے گوجرانوالہ، احدم ارشد محمود جسرا کو لیہ سے ٹیکسلا،محمد ظفر اقبال کو میاں چنوں سے قصور، محمد اسلم پنجوٹھا کو فیصل آباد سے لاہور، مس افشاں اعجاز صوفی کو لاہور سے راولپنڈی، بشیر احمد چوہدری کو لودھراں سے ملتان، انجم رضا سید کو وزیر آباد سے گوجرانوالہ،محمدارشد جاوید کو گوجرانوالہ سے وزیر آباد، نذر حسین کو فورٹ عباس سے قصور، محمد فیصل احمد کو منچن آباد سے شیخوپورہ، مس عصمت تحسین کو شکر گڑھ سے فیروزوالہ، محمد نعیم کو شیخوپورہ سے منچن آباد،تجمل حسین کو گوجرانوالہ سے فیصل آباد، عاصم منصور کو راولپنڈی سے فورٹ عباس، رفاقت علی گوندل کو قصور سے لاہور،عمران جاوید گل کو شیخوپورہ سے رینالہ خورد،بخت فخر کو رینالہ خورد سے منچن آباد، سعید احمد خان مختار کو کہروڑ پکا سے لودھراں،ندیم حسین کو لودھراں سے ڈیرہ غازیخان، شہزادہ مسعود صادق کو گوجرانوالہ سے نوشہرہ ورکاں، محمد فاروق قصور سے لاہور،محمد اشرف وہاڑی سے کہروڑ پکا، نوید اختر کو نوشہرہ ورکاں سے شکر گڑھ، فیصل محمود میر کو گوجر خان سے لاہور اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سردار حامد حسین کو جہلم سے گجر خان تعیناتی کے احکاما ت دئیے گئے ہیں۔ 21 سول ججز/مجسٹریٹ کے تقرر و تبادلوں میں محمد بلال مسعود کو نور پور تھل سے حافظ آباد، عبد الماجد کو رحیم یار خان سے ملتان،نثار محمود گوندل کو کبیر والا سے ڈسکہ، قیصر حسین مرل کو پنڈدادنخان سے ڈسکہ، سید تہذیب الحسن نقوی کو جڑانوالہ سے ڈسکہ، فخر بشیر کو کوٹ ادو سے مظفر گڑھ، محمد خالد کو لیاقت پور سے مظفر گڑھ، سعید احمد کو خانپور سے ڈیرہ غازیخان، شوکت حیات کو حافظ آباد سے کلرسیداں، خواجہ ذیشان کو ملتان سے رحیم یار خان، کامران رسول کو ڈسکہ سے جڑانوالہ،آصف حیات کو لاہور سے پنڈ دادنخان، غلام محمود سرفراز کو راولپنڈی سے ٹیکسلا،اظہر علی کو مظفر گڑھ سے کوٹ ادو، جمشید انور شاہ کو ملتان سے کبیر والا، حسن محمود کو ڈیرہ غازیخان سے خانپور، محمد جاوید کو ملتان سے لیاقت پور، صاحب گل خان بلوچ کو بھلوال سے نور پور تھل، محمد یوسف عبد الرحمان کو فورٹ عباس سے لاہور، ندیم احمد کو لاہور سے فورٹ عباس، احسن رضا کو کلر سیداں سے ماڈل ٹائون لاہور تعینات کرنے کے احکامات دئیے گئے ہیں۔ تمام جوڈیشل افسروں کو 22 دسمبر تک چارج سنبھالنے کے احکامات دئیے گئے ہیں۔

مزیدخبریں