جانوروں کے حقوق کیلیے کام کرنیوالے ایک ادارے نے الزام لگایا ہے کہ چین میں کتوں کا قتل عام کر کے کھال کو لیدر انڈسٹری میں استعمال کیا جا رہا ہےچین نے سرکاری طور پر اس الزام کی تردید نہیں کی
پیپل فور ایتھی کل ٹریننگ آف انیملز' نامی ایک بین الاقوامی ادارے نے ایک سالہ ریسرچ کے بعد جاری رپورٹ میں الزام عائد کیا ہے کہ چین میں لیدر انڈسٹری کی ضروریات پوری کرنے کیلیے کتوں کی کھلا کا استعمال کیا جا ر ہا ہے،ملک میں آوارہ کتوں کا قتل عام کر کے ان کا گوشت ایسے ریسٹورنٹس میں سپلائی کر دیا جاتا ہے جہاں اس گوشت کے شوقین کھانا کھانے آتے ہیں جبکہ ان کی کھال کو چین کی لیدر انڈسٹری میں استعمال کای جا رہا ہے ،،کتوں کی کھلا سے تیار کردہ تمام مصنوعات برآمد کر دی جا تی ہیں ،،پیٹا کے اس الزام پر چین کی وزارت زراعت نے خاموشی اختیار کرتے ہوئے کسی بھی قسم کا تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے ،،جبکہ لیدر مصنوعات بنانے والے نجی کارخانوں نے اس الزام کو مسترد کر دیا ہے