صدر مملکت ممنون حسین نے 10 دہشتگردوں کی رحم کی اپیلیں مسترد کر دی ہیں اس سے پہلے صدر دہشتگردوں کی 55 رحم کی اپیلیں مسترد کر چکے ہیں
صدر مملکت صدر ممنون حسین نے 10دہشتگردوں کی رحم کی اپیلیں مسترد کر دی ہیں۔ صدر ممنون حسین نے اس سے قبل عدالتوں سے پھانسی کی سزا پانے والے 55 مجرموں کی رحم کی اپیلیں مسترد کی ہیں جن میں 10 دہشت گرد بھی شامل ہیں۔ سانحہ پشاور کے بعد وزیراعظم نواز شریف نے سزائے موت پر عائد پابندی اٹھانے کی منظوری دی۔ اس وقت ایوان صدر میں کسی بھی مجرم کی اپیل زیرالتوا نہیں ہے۔ پچھلی حکومت نے 2008 میں سزائے موت پر عملدرآمد روک دیا تھا جس کے بعد سے آج تک عدالتوں سے سزا یافتہ مجرموں کو پھانسی کی سزا نہیں دی گئی۔