سقوط ڈھاکہ کا زخم وقت کے ساتھ ساتھ ناسور بن گیا:میاں مرغوب
لاہور (پ ر) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور ممبر قومی اسمبلی میاں مرغوب نے کہا سقوط ڈھاکہ کا زخم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ناسور بن گیا۔ یہ ایک ایسا زخم ہے جو قیامت تک نہیں بھر سکتا، پاکستان کے وجود پر کاری ضرب لگانے والے مرکزی کرداروں کو باری باری قدرت نے نشان عبرت بنا دیا۔ وہ سانحہ سقوط ڈھاکہ کے سلسلہ میں اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ جو قوم اپنے شرمناک ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنے اور اپنا محاسبہ کرنے کی بجائے ماضی والی غلطیاں دہرانے میں مصروف ہیں جو قوم اپنے مجرموں کو بے نقاب اور ان کا گھیراﺅ نہ کرے وہ تاریخ کی کتاب کا ایک سیاہ ورق بن کر رہ جاتی ہے۔