بلڈ کینسر سے جنگ لڑ رہا ہوں، صدر اور وزیر اعظم سے مدد کی اپیل
مکرمی : میں ساہیوال کا غریب رہائشی بلڈ کینسر کے موذی مرض سے جنگ لڑ رہا ہوں۔ گھریلو معاشی حالات سازگار نہ ہونے کی وجہ سے مہنگے علاج معالجے کا خرچ اٹھانے کی سکت نہیں ۔ بون میرو کا علاج بہت مہنگا ہے ۔ میری صدر عارف علوی، وزیر اعظم میاں شہبازشریف اوروزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی سمیت مخیر حضرات سے اپیل ہے میرے علاج معالجے کیلئے مدد کریں۔ بیماری کیوجہ سے ملاز مت بھی نہیں کرسکتا ،علاج کیلئے گھر میں موجو د مویشی فرو خت کر چکا ہوں اب گاوں کا گھر فروخت کرنے جا رہا ہوں ۔( محمد شاھد 03009504158 )