نظریہ پاکستان کو نوجوان نسل میں اجاگر کرنا ہوگا:سید سجاد حسین

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ن) پی پی 141 کے امیدوار و کنوینئر پیر سید سجاد حسین شاہ نے کہا ہے کہ تحریک آزادی میں ہمارے اکابر و اسلاف کی پیش کردہ قربانیاں ناقابل فراموش ہیں ہمیں نظریہ پاکستان کو نوجوان نسل میں اجاگر کرنا ہوگا، قیام پاکستان نعمت خداوندی ہے ، اسکے تحفظ اور استحکام کیلئے ہماری مسلح افواج نے پاکستانی قوم کے شانہ بشانہ قربانیاں دی ہیں آج پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں لانے کیلئے اتحاد و اتفاق کی ضرورت ہے اور اس عہد کی تجدید بھی لازم ہے کہ پاکستان کی سلامتی و استحکام کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔