دنیا بھر میں نوول کروناوائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسز کے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں جو 18 اگست کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10بجے تک کے ہیں۔دنیا بھرمیں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 20کروڑ85لاکھ56ہزار549ہوگئی۔امریکہ 3کروڑ70لاکھ17ہزار741مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ بھارت 3کروڑ22لاکھ 50ہزار679مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور برازیل 2کروڑ4لاکھ 16ہزار183مصدقہ کیسزکے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔فرانس میں مصدقہ کیسز کی تعداد 65لاکھ81ہزار417، روس میں 65لاکھ51ہزار934، برطانیہ میں 63 لاکھ52ہزار224 اور ترکی میں 61لاکھ18ہزار478 تک پہنچ گئی ہے۔ارجنٹائن میں مصدقہ کیسز کی تعداد 50لاکھ96ہزار443 اور کولمبیا میں مصدقہ کیسز کی تعداد 48لاکھ74ہزار169 تک پہنچ گئی ہے۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024