سنیپ چیکنگ کے دوران ملزم سے15کلو گرام گٹکا برآمد ،مقدمہ درج
جیکب آباد(اے پی پی)جیکب آباد پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران ایک ملزم کو گرفتار کرکے 15 کلو گرام گٹکا برآمد کرلیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ صدر پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران ایک ملزم غلام نبی کو عبداللہ لاشاری گائوںکے قریب سے گرفتار کیا۔ملزم کے قبضے سے 15کلو گرام مضر صحت گٹکا برآمد ہوا جس پر قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ دوسری جانب سی آئی اے اسپیشل سکواڈ پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران تھانہ سول لائن پر اغوا کے مقدمے میں اشتہاری ملزم محمد عمر کو واٹر سپلائی کے قریب سے گرفتار کرلیا جس کی خلاف قانونی کارروائی مکمل کی جارہی ہے ۔