مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے کھاد ٗ بیج اور زرعی مداخل پر سبسڈی دی جائے:رہنما پی پی پی
شا ہ جمال (نامہ نگار)وفاقی بجٹ کے بعد ملک میں مہنگائی کی شرح میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے۔ سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب و ایم این اے حلقہ 184 نوابزادہ افتخار احمد خان نے کہا کہ پچھلے 3 سالوں میں یوریا کھاد، ڈی اے پی اور دیگر کھادوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی وجہ سے فصلوں کے اخراجات میں 100 فیصد اضافہ ہو چکا ۔ اس صورتحال میں کاشتکار کیلئے فصل کاشت کرنا نا ممکن ہو چکا ہے۔مہنگائی اور غربت کو کنٹرول کرنے کیلئے فوری طور کسانوں کو کھاد، بیج، ٹیوب ویل اور زرعی ادویات پر سبسڈی دی جائے۔