چیف جسٹس کی رواں ماہ بیرون ملک روانگی ، جسٹس عمر عطا بندیال قائمقام چیف جسٹس فرائض سرانجام دیں گے
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)چیف جسٹس پاکستان کی رواں ماہ بیرون ملک روانگی کے بعد جسٹس عمر عطا بندیال بطور قائمقام چیف جسٹس پاکستان فرائض سرانجام دیں گے تفصیلات کے مطابق وزار ت قانون نے باضابطہ نوٹیفیکشن جاری کردیا ہیجس کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینرترین جج جسٹس عمر عطا بندیال چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزا ر احمد کی بیرون ملک روانگی کے بعد بطور قائمقام چیف جسٹس پاکستان فرائض سرانجام دیں گے ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد رواں ماہ 20 اگست کو بیرون ملک روانہ ہو رہے ہیں اور 6 ستمبر کو وطن واپس آئیں گے۔۔