پنجاب کے شہر ساہیوال میں شوہر نے گھریلو جھگڑے پر ٹوکے کے وار کرکے بیوی کو قتل اور بیٹے کو زخمی کر دیا۔پولیس کے مطابق واقعہ گیمبر کے علاقے محلہ فرید نگر میں پیش آیا جہاں گھریلو جھگڑے کی وجہ سے شوہر مشتعل ہو گیا جس نے ٹوکے کے وار کرکے اپنی 50 سالہ بیوی نسرین کو قتل کر دیا۔باپ کے ٹوکے سے حملے کے نتیجے میں بیٹا اصغر شدید زخمی ہو گیا، پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا ہے۔ملزم کی بیوی کی لاش اور زخمی بیٹے کو ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال اوکاڑہ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں خاتون کا پوسٹ مارٹم ہو گا جبکہ اصغر کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔
قصّہ جونیجو کی وزارتِ عظمیٰ کا
Mar 26, 2024