’’اے راہِ حق کے شہیدو وفا کی تصویرو ۔ تمہیں وطن کی ہوائیں سلام کہتی ہیں‘‘
سنجوال کینٹ(نامہ نگار) ۔ کشمیر کے محاذ پر اٹک کے رہائشی نائب صوبیدار احمد خان اعوان نے جامِ شہادت نوش کیا۔ ان کا تعلق پاک فوج کے سپیشل سروسز گروپ سے تھا۔ تفصیلات کے مطابق نائب صوبیدار احمد خان اعوان مے آزاد کشمیر میں کیل سیکٹر میں جامِ شہادت نوش کیا۔ شہید 1979 میں ڈھوک اکبر سقہ آباد میں پیدا ہوئے ،1998 میں پارک آرمی جوئن کی ایس ایس جی کمانڈو نائب صوبیدار تھے، ماہ آزادی 17اگست سحری کے وقت آپ کو کشمیر کے کیل باڈر پر شہادت نصیب ہوئی، شہید کے والد مرحوم محمد اسلم اعوان پانچ سال قبل وفات پا چکے ہیں،۔ شہید کے ورثاء میںایک بیوی دو بچیوں اور تین بیٹوں کے علاوہ پانچ بھائی جن میں ایک اور بھی پاک فوج میں اوکاڑہ میں اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہا ہے جبکہ سب سے چھوٹا بھائی طفیل خان ریسکیو 22 11 میں بطور ڈرائیور تعنیات ہے شہید کی نمازِ جنازہ آج (اتوار) کو صبح 10بجے ڈھوک اکبری سقہ آباد میں ادا کی جائے گی۔