ماڈل کورٹ ویسٹ نے واٹر بورڈ ملازم کے قتل کا جرم ثابت ہونے پر مجرم قربان علی کو سزائے موت سنادی
کراچی (وقائع نگار)ماڈل کورٹ ویسٹ نے واٹر بورڈ ملازم کے قتل کا جرم ثابت ہونے پر مجرم قربان علی کو سزائے موت سنادی۔ کراچی سٹی کورٹ میں ماڈل عدالت کے ایڈشنل ڈسٹرک اینڈ سیشن جج شاہد حسین نے واٹر بورڈ ملازم کے قتل کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم قربان علی کو سزائے موت سنادی۔ عدالت نے مجرم کو 2 لاکھ روپے جرمانہ ورثا کو دینے کا بھی حکم دیا ہے۔ پولیس کے مطابق مجرم نے 31 اگست 2013 کو نعمت اللہ کو فائرنگ کرکے قتل کیا۔ قتل کی واردات میں ملزم کے 3 ساتھی موقع سے فرار ہوگئے۔ قتل کی واردات ذاتی رنجش کے بنا پر کی گئی۔ قتل کا مقدمہ تھانہ اورنگی ٹان میں درج ہوا تھا۔