ٹرینوں کی آمدورفت میں کئی کئی گھنٹے تاخیر پر قابو نہ پایا جا سکا
کراچی،لاہور (آئی این پی) ٹرینوں کی آمدورفت بروقت نہ بنائی جاسکی ، ٹرینیں 7 گھنٹے تک تاخیرکا شکار ہیں۔ عید گزر گئی، ٹرینوں کی آمدورفت بروقت نہ بنائی جا سکی،کراچی،کوئٹہ اوردیگر شہروں سے لاہورآنیوالی ٹرینیں7گھنٹے تک لیٹ ہیں۔ پاکستان ایکسپریس 3 گھنٹے 10 منٹ ،شاہ حسین ایکسپریس 7 گھنٹے، پاک بزنس ایکسپریس 1 گھنٹہ 35 منٹ، جعفرایکسپریس 4 گھنٹے،جناح ایکسپریس اور شالیمار ایکسپریس 2 گھنٹے جبکہ اکبر ایکسپریس 3 گھنٹے 20 منٹ تاخیر کا شکار ہیں۔اس کے علاوہ ملت ایکسپریس 3 گھنٹے 40منٹ، علامہ اقبال ایکسپریس4گھنٹے،تیزگام 2 گھنٹے ،خیبرمیل 3 گھنٹے 45منٹ، قراقرم 2 گھنٹے 10 منٹ جبکہ فرید ایکسپریس 3 گھنٹے 30منٹ لیٹ ہیں۔