قومی بچت سکیموں میں شرح منافع بڑھنے کے باعث سرمایہ کاری میں اضافہ
اسلام آباد (اے پی پی) قومی بچت کی مختلف سکیموں میں سرمایہ پر شرح منافع میں اضافہ کے باعث سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز( سی ڈی این ایس) کے حکام نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک میں بچتوں کے کلچر کو فروغ دینے کیلئے شرح منافع میں اضافہ کیا ہے اور ڈیفنس سیونگ سرٹیفیکیٹ میں سرمایہ کاری پر منافع کی شرح12.47 فیصد سے 12.90 فیصد تک بڑھائی گئی ہے اور ریگولر انکم سرٹیفیکیٹ پر12 فیصد سے 12.96 فیصد بڑھایا گیا ہے۔