کراچی میں سکیورٹی گارڈ پر کروڑوں کی منی لانڈرنگ کا مقدمہ
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی میں کروڑوں روپے کی منی لانڈرنگ کے الزام میں سکیورٹی گارڈ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایف بی آر انویسٹی گیشن نے سکیورٹی گارڈ کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے اور کہا ہے کہ ضمانت کیلئے سکیورٹی گارڈ کو دس لاکھ روپے دینا ہونگے۔ سکیورٹی گارڈ محمد ابراہیم نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا میں 16 ہزار روپے ماہانہ کماتا ہوں اور کرائے کے گھر میں رہتا ہوں۔ میرے پاس کیس لڑنے کے پیسے نہیں میری مدد کی جائے۔