سعودی عرب نے عازمین عمرہ کو ای ویزے جاری کرنے کا اعلان کر دیا
اسلام آباد (جاوید صدیق) سعودی عرب نے عمرہ کی ادائیگی کے لئے ای ویزا جاری کرنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے آئندہ کے لئے دنیا بھر سے عمرہ کی ادائیگی کے لئے آنے والوں کے لئے الیکٹرانک ویزا جاری کیا جائے گا۔ عازمین عمرہ کو سعودی سفارت خانوں میں جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ سعودی عرب کی وزارت حج اور عمرہ کے نائب سیکرٹری عبدالعزیز وذان نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ کے عمرہ سیزن کے لئے ایک کروڑ افراد الیکٹرانک ویزا چوبیس گھنٹوں میں جاری کر دیا جائے گا۔ سعودی وزارت حج کے ترجمان نے بتایا کہ ایک نیا پورٹل تیار کیا جا رہا ہے۔ اس سال عمرہ سیزن کے دوران منیٰ اور حرم کعبہ کے درمیان مفت ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔