امریکی فوجی حکام کا سکیورٹی زون کے قیام کے حوالے سے ترکی کا دورہ
انقرہ (اے پی پی) امریکا کی یورپی قوتوںکے ڈپٹی کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سٹیفن ٹویٹی نے سکیورٹی زون میں مشترکہ کارروائی مرکز کے قیام کے دائرہ کار میں کل شانلی عرفا کا دورہ کیا۔ امریکی وزارتِ دفاع کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے لیفٹیننٹ جنرل ٹویٹی نے اس دورے کے بارے آگاہ کیا۔ پیغام میں لکھا گیا ہے کہ امریکہ کے ساتھ باہمی تعاون کی شکل میں شمالی شام میں قائم کیے جانے کی منصوبہ بندی ہونے والے سکیورٹی زون کے دائرہ عمل میں امریکی وفد نے ترک مسلح افواج کے ہیڈ کوارٹر میں مذاکرات کے بعد شانلی عرفا کا دورہ کیا۔ بتایا گیا کہ شانلی عرفا میں اپنے جائزے لینے والے امریکی وفد نے مسلح افواج کے ہیڈ کوارٹر زمیں ترک حکام سے دوبارہ مذاکرات کرتے ہوئے اس معاملے پر تفصیلی بات کی ہے۔ دوسری جانب ترک وزارت دفاع نے اپنے اعلان میں کہا ہے کہ سیکورٹی زون کے حوالے سے ترکی کے اس سے قبل کے موقف میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں آئی۔