کیتھے پیسیفک ایئر ویز کے 2 افسر مستعفی
بیجنگ (اے پی پی) چین کی کیتھے پیسیفک ایئر ویز کے بورڈ نے اعلان کیا کہ ائیر ویز کے چیف ایگزیکٹو روپرٹ ہوگ اور کسٹمر اینڈ بزنس صدر پال لو کے استعفیٰ کو قبول کر لیاگیا ہے۔کیتھے پیسیفک ایئرویز کے سربراہ جان سلوسر نے کہا کہ حال ہی میں ہونے والے واقعات کی وجہ سے کیتھے پیسیفک ایئر ویز کی پرواز کے حوالے سے شکوک و شبہات نے جنم لیا ہے جس سے کیتھے پیسیفک کی برانڈ کو نقصان پہنچا ہے۔اسی لئے کمپنی نے انتظامیہ کے لئے نئی ٹیم کے انتخاب کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیتھے پیسیفک ایئرویز "ایک ملک دو نظام " کے اصول کی حمایت کرتی ہے اور ہانگ کانگ کے بہتر مستقبل کے بارے میں پر امید ہے۔