چین میں شدید گرمی ،محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا
بیجنگ(آئی این پی/شِنہوا)چین کے محکمہ موسمیات نے درجہ حرارت کے حوالے سے پیلا الرٹ جاری کیا ہے۔چینی خبررساں ادارے شِنہوا کے مطابق جنوبی چائنہ جنوب مغربی چائنہ ،سنکیانگ اور مغربی علاقوں میں 35ڈگری سیلسیز تک درجہ حرارت بڑھ سکتی ہے جبکہ بعض علاقوںمیں39ڈگری سیلسیز ریکارڈ ہوسکتا ہے،حکام نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں اور شدید گرمی سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ادھرچین میں شدید بارشوں اور طوفانوں سے 85000سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں حکام کے مطابق ان طوفانوں سے زیادہ تر لوگ شمال مشرقی صوبے جیلن میں متاثر ہوئے ہیں،حکام کے مطابق شدید بارشوں اور طوفان سے 85ہزار ایکٹر سے زیادہ زمین اور فصلیں خراب ہوئی ہیں جبکہ1207ایکٹر زمین مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہیں 250گھر بارش کی وجہ سے زمین بوس ہوگئے ہیں۔