علمی سرقے کے الزام میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری منسوخ ہوئی تو مستعفی ہو جائوں گی: جرمن وزیر
برلن (اے پی پی) جرمن چانسلر انجیلا میرکل کی حکومت میں شامل ایک خاتون وزیر گفی فرانیسکا کا کہنا ہے کہ اگر علمی سرقے کے الزام میں اْن کی پی ایچ ڈی کی ڈگری منسوخ کی گئی تو وہ اپنے منصب سے مستعفی ہو جائیں گی۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق برلن کے ضلع کی سابقہ میئر فرانسیسکا جب 2017 میں خاندانی امور کی وزیر مقرر کی گئیں تو انہیں جرمن سیاست اور ان کی سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کا ابھرتا ہوا رہنما شمار کیا گیا تاہم ان کے خلاف علمی سرقے کے دعوؤں نے برلن کی فری یونیورسٹی کو مجبور کر دیا کہ ان کے ڈاکٹریٹ کے مقالے کا از سر نو جائزہ لیا جائے جو 2010ء میں جمع کرایا گیا تھا۔