انڈونیشیا کے صدر نے دارالحکومت منتقلی کی باضابطہ تجویز پیش کر دی
جکارتہ (اے پی پی) انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو نے ملکی دارالحکومت کو گنجان آباد جکارتہ سے جزیرہ بورنے او کے کالی مانتان علاقے میں منتقل کرنے کی باضابطہ تجویز پیش کر دی ہے۔انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو نے پارلیمان سے خطاب میں دارالحکومت کو مذکورہ جزیرے منتقل کرنے کی تجویز کی حمایت کرنے کی درخواست کی۔ کالی مانتان ملک کے تقریباً وسط میں واقع ہے تاہم انہوں نے جزیرے کے کسی مخصوص جگہ کا نام نہیں بتایا۔انڈونیشیا کی حکومت نے دارالحکومت کو جاوا جزیرے سے باہر منتقل کرنے کا اپریل میں فیصلہ کیا تھا اورموزوں مقامات کا انتخاب کیا جا رہا تھا۔جکارتہ اور ملحقہ علاقوں کی آبادی تین کروڑ سے تجاوزکر گئی ہے۔ شہر کی آبادی میں بے انتہا اضافے اور ٹریفک کی بھیڑ نے سنگین مسائل کی صورت اختیار کر لی ہے۔