واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری
نیویارک(آئی این پی)دنیا بھر میں میسجنگ کے لیے سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی ایپلی کیشن (ایپ)واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بائیو میٹرک تصدیق کا فیچر متعارف کرا دیا ہے۔اس سال کے شروع میں واٹس ایپ کے آئی او ایس صارفین کے لیے چہرے کے ذریعے تصدیق کی سہولت متعارف کرائی گئی تھی اور اب واٹس ایپ بِیٹا کے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بھی اسے شروع کر دیا گیا ہے تاہم اس کا استعمال فون میں فنگر پرنٹ اسکینر کی موجودگی سے مشروط ہے۔