ٹیون سٹی بیڈمنٹن چمپئن شپ آج سے شروع ہو گی
اسلام آباد(اسپورٹس رپورٹر)مطاہر بیڈمنٹن اکیڈمی کے زیراہتمام ٹیون سٹی بیڈمنٹن چیمپئن شپ (آج) اتوار سے شہباز سپورٹس کمپلیکس راولپنڈی میں شروع ہو گی۔ مطاہر بیڈمنٹن اکیڈمی کے سربراہ مطاہر سہیل نے بتایاکہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں ایونٹ میں اسلام آباد اور راولپنڈی کے مرد،خواتین کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں اور چیمپئن شپ میں مخلتف کیٹگریز کے مقابلے منعقد ہونگے جن میں مینز ڈبلز۔ لیڈیز سنگلز، بوائز انڈر-16 اور ویٹرن ڈبلز کے مقابلے شامل ہیں انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں شرکت کرنے کی خواہش رکھنے والے کھلاڑ ی 18 اگست تک اپنے اپنے ناموں کا اندراج فون نمبر 0321-5354000 پر کروا سکتے ہیں۔ مطاہر سہیل نے کہا کہ چمپئن شپ کے سیمی فائنل مقابلے 20 اگست کو اور 21 اگست کو کھیلا جائے گا اور چمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مطاہر بیڈمنٹن اکیڈمی کے زیراہتمام سمر کیمپ کا گذشتہ ماہ انعقاد کیا تھا جس میں راولپنڈی ڈویژن سے کثیر تعداد میں خواتین اور مرد کھلاڑیوں نے شرکت کی۔