چین: سائنسی تحقیق کے 41,752 منصوبوں کے لئے 21 ارب یوان کی خطیر رقم مختص
بیجنگ (اے پی پی) چینی حکومت نے سائنسی تحقیقی کے 41,752 منصوبوں کے لئے 21 ارب یوان کی خطیر رقم مختص کردی۔ چینی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سرکاری ادارے نیشنل نیچرل سائنس فائونڈیشن آف چائنا کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جن منصوبوں کے لئے رقم مختص کی گئی ہے ان میں سائنسی تحقیق کے بنیادی قومی منصوبے، بین الاقوامی تعاون کے بنیادی منصوبے، ممتاز طلبہ کے منصوبے اور جدید ترین سائنسی آلات اور اوزار تیار کرنے کے منصوبے شامل ہیں۔