امن کا خواہاں فرانسیسی سپائیڈر مین ہانگ کانگ کے 280 میٹر بلند ٹاور پر چڑھ گیا
ہانگ کانگ (اے پی پی) فرانسیسی مہم جو اسپائیڈر مین چین اور ہانگ کانگ کے درمیان امن کے پیغام کا ایک بینر لہرانے کے لیے ہانگ کانگ کی ایک فلک شگاف عمارت پر چڑھ گیا۔ الین رابرٹ گزشتہ روز کسی سہارے کے بغیر ننگے ہاتھوں مرکزی ہانگ کانگ کے 280 میٹر بلند چیونگ کونگ سینٹر پر چڑھ گیا۔ 57 سالہ مہم جْو دنیا بھر میں ایسے کرتب دکھانے کے لیے مشہور ہے۔رابرٹ نے مصافحے کے ایک نشان کے اوپر متوازی طور پر بنے چین اور ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کے پرچموں پر مبنی بینر لہرایا۔زمین پر ایک ہجوم جمع ہوگیا جن میں سے بہت سے لوگ سمارٹ فون تھامے ہوئے تھے۔