جاپانی شہزادہ سمندر پار دورے پربھوٹان روانہ
ٹوکیو (اے پی پی) جاپان کے شہزادہ ہیساہیتو اپنے پہلے سمندر پار دورے پر بھوٹان روانہ ہو گئے ہیں، دورے پر والدین، ولی عہد شہزادہ اور شہزادی اکی شینو بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق 12 سالہ شہزادے اور ان کی والدہ کو شاہی امور خانہ کی ایجنسی نے انہیں ٹوکیو کے ہانیدا ہوائی اڈے سے رخصت کیا۔ شہزادے نے بورڈنگ گیٹ پر میڈیا کے نمائندوں سے نیک تمنائوں کا جواب مسکرا کر روایتی انداز میں جھکتے ہوئے دیا۔ شاہی خاندان کے مذکورہ تمام افراد عام پرواز کے ذریعے بھوٹان روانہ ہوئے جبکہ ولی عہد شہزادہ ہیساہیتو کچھ دیر بعد علیحدہ پرواز میں سوار ہوئے۔