سعودی عرب ، طائف میں 3 روزہ کلرز میراتھن‘ خواتین اور معذوروں کی بھی شرکت
طائف (اے پی پی) سعودی عرب کے تاریخی پر فضا مقام طائف میں 3روزہ کلرز میراتھن شروع ہو گئی۔اس میں خواتین ، بچے اور معذوراور سن رسیدہ بھی شریک ہیں۔انتظامیہ نے انتظامیہ نے بوڑھوں ، معذوروں کے لئے بھی انعامات مقرر کئے ہیں۔جمعہ کو پیشہ ور افراد کیلئے8کلومیٹر کی دوڑ رکھی گئی تھی۔ ہفتے کو 21کلومیٹر کی دوڑ ہوگی۔ اخبار 24کے مطابق سعودی فیملیز میراتھن کیلئے پرجوش ہیں۔