میکسیکو میں 2 فوجی اہلکار اور پولیس چیف اسلحہ سمگلنگ کے الزام میں گرفتار
میکسیکو سٹی(اے پی پی)دو فوجی اہلکار اور میکسیکو کی ریاست جیلسکو کا پولیس چیف اسلحہ سمگلنگ کے الزام میں گرفتار کر لیے گئے۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وفاقی پولیس نے میکسیکو سٹی اور مشرقی ریاستوں جیلسکو اور سینلوا میں بیک وقت کارروائی کے دوران 8 افراد کو حراست میں لیتے ہوئے تقریباً 5000 رائونڈ، 5 رائفلز، ایک گن کے علاوہ 12712 امریکی ڈالر قبضے میں لیے۔ میکسیکن اٹارنی جنرل آفس کے ترجمان نے بتایا کہ میکسیکن گورنمنٹ نے رواں ماہ اعلان کیا تھا کہ اسلحہ سمگلنگ کے خلاف جنگ کو تیز کیا جائے گا۔