چین کے تجارتی کارگو راکٹ ’’سمارٹ ڈریگون‘‘ پہلی پرواز پر روانہ
شنگھائی(اے پی پی) چینی ساختہ کارگو راکٹ جسے سمارٹ ڈریگون کا نام دیا گیا ہے اپنی پہلی پرواز پر روانہ کر دیاگیا ہے۔ چینی نشریاتی ادارے کے مطابق چینی ساختہ کارگو راکٹ ’’سمارٹ ڈریگون‘‘ کو مغربی چین کے علاقے میں واقع جیوکون سٹیلائٹ لانچ سینٹر سے مقامی وقت کے مطابق دن 12 بجکر 11منٹ پر خلاء میں روانہ کیا گیا۔ سمارٹ ڈریگون نامی راکٹ کو چائینہ راکٹ کمپنی لمیٹید نے چائینہ اکیڈمی آف لانچ وئیکل ٹیکنالوجی کی مدد سے تیار کیا ہے ۔