جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت تین افراد جاں بحق، چار زخمی
فیروزوالہ (نامہ نگار )جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت تین افراد جاں بحق اور چار افراد زخمی ہو گئے بتایا گیا ہے کہ جی ٹی روڈ کی آبادی شامکے (کالا شاہ کا کو )کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے ٹکر ما رکر موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالا جسکے نتیجہ میں جواں ساں خاتون رضیہ بی بی جاں بحق ، اسکا شوہر خادم شدید زخمی ہو گیا ۔موٹر وے انٹر چینج کے قریب ٹائر پھٹنے سے کار الٹ گئی اور قلابازیاں کھاتی ہوئی دور جاگری جس کے نتیجہ میں گوجرہ کا رہائشی کار سوار شاہد اقبال موقع پر جاں بحق ہوگیا ۔لاہور روڈ پر ٹول پلازہ کے قریب کار کی موٹرسائیکل کو ٹکرحادثہ کے نتیجہ میں3 افراد آصف اور 2 خواتین سکنہ ننکانہ شدید زخمی ہو گئے ۔لاہور سے راولپنڈی جانیوالی ٹرین کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق ہو گیا جس کی نعش نالہ برساتی میں جاگری نعش تاہم نہ مل سکی ۔